انتظامیہ کو مطمئن کیے بغیرتحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘پرویز رشید ،
شاہراہ دستور پر کسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیں گے، عمران کے پاس ثبوت اب آئے ہیں تو پہلے وہ کس بنیاد پر لانگ مارچ کررہے تھے؟ ، ثبوت آگئے ہیں تو عمران جلسے چھوڑ کر الیکشن کمیشن عدالت یا الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور دھاندلی کے ثبوت ان کے سامنے پیش کریں، وفاقی وزیراطلاعات کی نجی ٹی وی سے گفتگو اور بیان میں اظہار خیال
پیر 24 نومبر 2014 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو انتظامیہ کو مطمئن کیے بغیر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘ شاہراہ دستور پر کسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیں گے،سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر عمران کے پاس ثبوت اب آئے ہیں تو پہلے وہ کس بنیاد پر لانگ مارچ کررہے تھے؟ اور کس بنیاد پر وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کررہے تھے؟ انہیں شاید کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست جلد بازی اور جذباتیت کا نام نہیں۔
عمران خان دھاندلی کے ایشو کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سستی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں،ثبوت آگئے ہیں تو عمران جلسے چھوڑ کر الیکشن کمیشن عدالت یا الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور دھاندلی کے ثبوت ان کے سامنے پیش کریں تاکہ اصل حقیقت قوم پر واضح ہوجائے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرنے پیر کو یہاں نجی ٹی وی سے گفتگو اور جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خان غیر سنجیدہ‘ اور سستی سیاست کررہے ہیں۔ 30 نومبر کے جلسے کا اہتمام بھی چودہ اگست جیسا ہوگا۔ دھرنے کی سیاست سے حکومت کو پریشانی نہیں ہے۔ جو حکومت پر طاری ہے ان کے چہرے عیاں ہیں۔ 14 اگست کو وعدہ خلافی کرنے والوں کو جلسے کیلئے مطمئن کرنا ہوگا۔ انتظامیہ کو مطمئن کیے بغیر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ شاہراہ دستور پر کسی کو ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیں گے دھاندلی کا الزام لگانے والے خود ایک صوبے ہیں حکمرانی کررہے ہیں۔ جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اب ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت آگئے ہیں اور وہ فیصلہ کریں گے کہ سپریم کورٹ جائیں یا الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ان کے پاس ثبوت اب آئے ہیں تو اس سے پہلے وہ کس بنیاد پر لانگ مارچ کررہے تھے؟ اور کس بنیاد پر وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کررہے تھے؟ انہیں شاید کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست جلد بازی اور جذباتیت کا نام نہیں۔ عمران خان کے بیان سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ دھاندلی کے ایشو کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سستی سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ عمران خان کی ساری زندگی جذباتی اور کھوکھلے فیصلے کرتی ہے۔ اس بات کا اعتراف انہوں نے اپنی کتاب میں کیا ہے کہ وہ فیصلے عقل و دانش یا منطق سے نہیں جذباتیت کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ سیاست تحمل اور صبر و برداشت مانگتی ہے جس کا عمران خان صاحب کے مزاج میں شدید فقدان ہے۔ سیاست میں فیصلہ عوام کرتے ہیں اور اس فیصلے کو صبر و تحمل سے تسلیم کرنا پڑتا ہے جبکہ عمران خان کے بقول وہ فاسٹ بالر ہیں اور بے صبرے ہیں۔ اس بے صبری سے نہ صرف وہ اپنا نقصان کررہے ہیں بلکہ قوم کی تباہی کا سامان بھی کررہے ہیں ۔ اب جب کہ ان کے بعقول ان کے پاس ثبوت آگئے ہیں وہ بے مقصد دھرنوں اور جلسے جلوسوں کو چھوڑ کر عدالت یا الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور دھاندلی کے ثبوت ان کے سامنے پیش کریں تاکہ اصل حقیقت قوم پر واضح ہوجائے۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.