”انور مقصود کا دھرنا“ اسلام آباد میں 27 نومبر سے شروع ہوگا  15دسمبر تک جاری رہے گا

منگل 25 نومبر 2014 11:32

”انور مقصود کا دھرنا“ اسلام آباد میں 27 نومبر سے شروع ہوگا  15دسمبر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) ”انور مقصود کا دھرنا‘ ‘اسلام آباد میں 27 نومبر سے شروع ہو کر 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ معروف ادیب انورقصود کے مطابق ان کا تحریرکردہ یہ ڈرامہ عوام کو بہترین تفریح فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

معروف ادیب انور مقصود نے بتایا کہ انور مقصود کا دھرنا کسی سیاسی جماعت، حکومت یا دھرنوں کے خلاف نہیں، تاہم اس ڈرامے میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگرسیاسی جماعتوں کے ڈمی نمائندے بھی ہوں گے اور وزیر اعظم ، صدر ، الطاف حسین ، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے کردار بھی ہوں گے۔

انور مقصود نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کی ٹائٹل تصویر میں گدھا کسی شخصیت کی طرف اشارہ نہیں۔ انور مقصود نے کہا کہ متنازع مواد نہ ہونے کے باوجود لاہور کے الحمرا ہال اور پی این سی اے سمیت کسی بھی سرکاری ہال میں یہ سٹیج ڈرامہ کرنے کی اجازت نہیں ملی، انہوں نے کہا کہ انور مقصود کا دھرنا‘ اسلام آباد کے شہریوں کو تفریح سے بھرپور ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا۔ ڈرامے کے ٹکٹ پہلے ہی بک چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :