کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر، آر پی او ، ڈی پی او کو نوٹس جاری

منگل 25 نومبر 2014 11:55

کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر، آر پی او ، ڈی پی او کو نوٹس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) چیف جسٹس ناصر الملک نے کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا ہے ، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب اور وزارت اقلیتی امور کے سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ کو موصول ہو گئی ہے ۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے رپورٹ کی روشنی میں کیس کوباقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ۔ عدالت نے ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت اب کمرہ عدالت میں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :