آئی سی سی نے عامر کی جلد واپسی کو خارج از امکان قرار دیدیا

منگل 25 نومبر 2014 12:34

آئی سی سی نے عامر کی جلد واپسی کو خارج از امکان قرار دیدیا

دبئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے محمد عامر کو رعائت دینے کے حوالے سے لکھا گیا خط آئی سی سی کو موصول ہو گیا جس پر حکام نے فاسٹ بولر کی جلد واپسی کا امکان مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سزا یافتہ محمد عامر کو رعائت دینے کے حوالے سے لکھے گئے خط پر ردعمل سامنے آ گیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے محمد عامر کی کرکٹ میں جلد واپسی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد عامر کو کرکٹ میں واپسی کے لیے کئی مراحل سے گذرنا ہو گا۔ فاسٹ بولر کے خصوصی انٹرویو کیے جائیں گے اور سیشن ہوں گے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے کردار کی ابھی تک کی تربیت پر سوال ہوں گے اس سے پہلے پی سی بی نے محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کی رعائت مانگنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :