پاکستانی سجاد نے عالمی سنوکر چمپئن شپ کے ناک آوٴٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

منگل 25 نومبر 2014 12:37

پاکستانی سجاد نے عالمی سنوکر چمپئن شپ کے ناک آوٴٹ مرحلے میں جگہ بنا ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پاکستان کے محمد سجاد نے بھارت کے برجیش دامانی کو شکست دیکرعالمی سنوکر چمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ بھارتی شہربنگلورمیں کھیلے جانے والے میچ میں سابق قومی چمپئن محمد سجاد نے بھارتی کیوئسٹ برجیش دامانی کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔

(جاری ہے)

سجاد نے ایک با پھر شاندار کھیل پیش کیا اورروایتی حریف کو باآسانی شکست دی۔ برجیش نے چار فریم میں مجموعی طور پر صرف41 پوائنٹس بنائے۔ سجاد کی جیت کا اسکور 74-20، 86-14، 69-1اور 51-6 رہا۔ اس کامیابی کے بعد محمد سجاد نے چمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :