امریکا ‘فنکاروں کو میوزیکل ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 25 نومبر 2014 12:59

امریکا ‘فنکاروں کو میوزیکل ایوارڈ سے نوازا گیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) امریکا میں میوزیکل ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف گلوکاروں کو ایوارڈز دیئے گئے، امریکی شہر لاس اینجلس میں چوبیسویں سالانہ میوزیکل ایوارڈ کی تقریب ہوئی، جس میں معروف گلوکاروں نے ریڈ کارپٹ پر واک کی اور محفل کی رونقیں بڑھائیں،تقریب میں پاپ اسٹار ٹیلر سیفٹ اور میرے جے بلیگی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی،تقریب میں معروف گلوکاروں کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، جس میں میوزیکل بینڈ چوپسٹک برادرز کوانٹرنیشنل سانگ ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)