Live Updates

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے زندگی کی 62بہاریں دیکھ لیں

منگل 25 نومبر 2014 14:02

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے زندگی کی 62بہاریں دیکھ لیں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -24نومبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کھلاڑی عمران خان نے زندگی کی 62بہاریں دیکھ لی ہیں ۔ 25نومبر 1952ء کو لاہور میں پیداہونے والے عمران خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1971ء میں انگلینڈ کے خلاف کیا اور 88میچزاور 21سال پر مشتمل ٹیسٹ کیریئر میں 22.81کی اوسط سے 362کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا ۔

(جاری ہے)

1982ء سے 1992ء تک کا عرصہ انکے کرکٹ کیریئر کا یادگار عرصہ تھا کیوں کہ اس دوران انہوں نے اکیاون ٹیسٹ میچز میں پچاس سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے جبکہ 19رنز فی وکٹ کی اوسط سے شکار کیے ۔ عمران خان کا ون ڈے کیریئر بھی کافی شاندار رہا اور انہوں نے 175ون ڈے میچز میں 33.41کی اوسط سے 3709رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 22.61کی اوسط سے 182کھلاڑی بھی پوویلین واپس بھیجے ۔ عمران خان کی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ 1992ء کے ورلڈ کپ میں جیت حاصل کرناتھا ۔اس ورلڈ کپ میں ماہرین نے پاکستان کو کسی کھاتے میں شمار نہیں کیا تھا تاہم عمران خان نے اپنی ٹیم کو آخری وقت تک لڑا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :