بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ مستعفی

منگل 25 نومبر 2014 14:27

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ مستعفی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی نیپال روانگی سے قبل انور بیگ نے ان کے ساتھ ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق انور بیگ کو پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا چیئرمین تعینات کئے جانے کا امکان ہے جبکہ انہوں نے موجودہ عہدے سے استعفیٰ بھی اسی لئے ہی پیش کیا ہے۔