پانچویں انٹرنیشنل بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

منگل 25 نومبر 2014 14:53

پانچویں انٹرنیشنل بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

کیپ ٹاؤن ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) انٹرنیشنل بلائینڈ کرکٹ کونسل کا اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہوا ، اجلاس میں پاکستان کو پانچویں ورلڈ کپ بلائنڈ کرکٹ کی میزبانی کیلئے منتخب کرلیا گیا ۔ پانچواں بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2018ء میں پاکستان میں ہوگا دنیا بھر سے 10ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئینگی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم اس وقت چوتھے بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے دفاع کیلئے کیپ ٹاؤن میں موجود ہے گرین شرٹس پہلے تین ورلڈ کپ مسلسل جیت چکی ہے اور چوتھے بلائینڈ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے پرعزم ہے اگر پاکستان چوتھا ورلڈ کپ بھی جیت جاتا ہے تو پانچواں ورلڈ کپ کا دفاع گرین شرٹس اپنے ملک میں کرے گی