کامیاب آپریشن کے بعد سات سالہ بچے کی بینائی لوٹ آئی
منگل 25 نومبر 2014 16:04
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد حادثاتی طور پر زخمی ہونیوالے سات سالہ بچے کی بینائی لوٹا دی۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے مزدورتنویر اختر کا سات ماہ کا اکلوتا بیٹا اعمش کھیلتے ہوئے زمین پر گر گیا اور پتھر لگنے سے اسکی بائیں آنکھ بری طرح زخمی ہو گئی۔والدین بلکتے بچے کو لے کر اٹک کے ایک کلینک گئے جہاں انھیں فوراًالشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال جانے کا مشورہ دیا گیا۔
والدین بچے کو راولپنڈی لے آئے مگر وہ آپریشن کے اخراجات ادا کرنے سے قاصر تھے اسلئے ہسپتال کی انتظامیہ نے خود تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ڈاکٹر نصرت شریف اور ڈاکٹر شمع خان نے دو دن بعد ذخمی بچے کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے فارغ کر دیا ۔(جاری ہے)
اپنے بچے کی آنکھ اور بینائی بحال دیکھ کر اسکے والدین آبدیدہ ہو گئے انھوں نے کہا کہ یہ ڈاکٹر ان کیلئے فرشتے ثابت ہوئے ہیں جنھوں نے نہ صرف بینائی لوٹائی بلکہ انکے بچے کو ساری عمر اندھیروں میں بھٹکنے سے بچا لیا۔
ہمارے پاس شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوری علاج کی وجہ سے بچے کی آنکھ مکمل بحال ہو گئی ہے اور اسکی بصارت ساری عمر کمزور نہیں ہو گی۔مزکورہ ٹرسٹ نے گزشتہ تئیس سال میں ستر لاکھ افراد کا مفت علاج کیا ہے جس میں پانچ لاکھ آپریشن بھی شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.