شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

منگل 25 نومبر 2014 17:16

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کیخلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے آج شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کرکے 20 کے قریب دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک بارہ سو سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جن میں اہم طالبان کمانڈر اور غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :