فوجی بیٹے کے قتل کا انتقام،افغان خاتون نے 25 طالبان کو ہلاک کردیا

منگل 25 نومبر 2014 17:32

فوجی بیٹے کے قتل کا انتقام،افغان خاتون نے 25 طالبان کو ہلاک کردیا

کابل(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) افغانستان میں خاتون نے انتقامی کاروائی میں 25 طالبان کو ہلاک کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک افغان خاتون نے جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے، طالبان کے ہاتھوں اپنے فوجی بیٹے کے قتل کا انتقام لینے کے لئے مسلحانہ حملے میں، 25 طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

طالبان کے ان افرادپر یہ حملہ ،صوبہ فراہ کے ایک دیہی علاقے میں کیاگیا کہ جہاں طالبان نے اس خاتون کے فوجی بیٹے کو مارا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ طالبان کے ساتھ، سات گھنٹے تک لڑائی جارہی رہی، افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ مسز رضا گل کہ جس نے اسی نام کا ایک گروہ تشکیل دیا ہے، طالبان کے خلاف عوامی تحریک شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :