لاہور ،سابقہ بیوی او ر دوبچیوں پرتیزاب پھینکنے والا ملز م گرفتار

منگل 25 نومبر 2014 20:32

لاہور ،سابقہ بیوی او ر دوبچیوں پرتیزاب پھینکنے والا ملز م گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) لاہور کے علاقہ نوانکوٹ میں اپنی سابقہ بیوی او ر دوبچیوں پرتیزاب پھینکنے والے ملز م کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ملزم عظیم بیگ نے چند روز قبل اپنی سابقہ بیوی نورین اور دو معصوم بچیوں فاطمہ اور عصمہ پر اس وقت تیزاب پھینک دیا تھا جب وہ سکول جا رہی تھیں ۔ ملزم تیزاب پھینکے کے بعد فرار ہو گیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا ۔ گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم عظیم بیگ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :