حادثہ پیش آسکتا ہے ‘ نجومی کی پیش گوئی،برازیلی ائیرلائن نے فلائٹ کا نمبر بدل دیا

بدھ 26 نومبر 2014 11:18

حادثہ پیش آسکتا ہے ‘ نجومی کی پیش گوئی،برازیلی ائیرلائن نے فلائٹ کا ..

برازیلیا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) برازیل کی TAMائرلائن نے ایک نجومی کی ڈرادینے والی پیشگوئی کے بعدایک فلائٹ کا نمبر بدل دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق نجومی ہوسلینو نوبریگا نے کہا تھاکہ ائرلائن کی پرواز JJ3720کا انجن خراب ہو جائے گا اوریہ ساؤ پالو شہر کی شاہراہ پالستا پر گر کرتباہ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

نجومی کا دعوی ہے کہ برطانوی شہزادی ڈیانا اوربرازیل کے مشہور کھلاڑی آئرٹن سینا کی موت کے بارے میں ان کی پیشگوئی صحیح ثابت ہوچکی ہے جبکہ وہ دیگر کئی کامیابیوں کا دعوی بھی کرتے ہیں۔ائرلائن نے خوفزدہ ہو کر ساؤ پالو سے برازیلیا شہر جانے والی پرواز کا نام اورنمبر ہی بدل دیا۔

متعلقہ عنوان :