خیرپور ، 50 سے زائد ملزمان اشتہاری قرار،جائیداد ضبط کرنے کا حکم

بدھ 26 نومبر 2014 13:03

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت خیرپور نے 50 سے زائد ملزمان کو اشتہاری قرار دیکر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر علی بخاری نے بی سیکشن‘ کنب‘ فیض محمد ناریجو‘ پریالو‘ ٹنڈو مستی اور ببرلو تھانے کے مختلف مقدمات میں مطلوب 50 سے زائد ملزمان کو اشتہاری قرار دیت ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔