دفاعی چیمپئن میگنس کارلسن نے ورلڈ چیس چیمپئن شپ جیت لی

بدھ 26 نومبر 2014 13:18

دفاعی چیمپئن میگنس کارلسن نے ورلڈ چیس چیمپئن شپ جیت لی

سوچی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء )دفاعی چیمپئن میگنس کارلسن نے ورلڈ چیس چیمپئن شپ جیت لی۔روس کے شہر سوچی میں ہونے والی ورلڈ چیس چیمپئن شپ میں بھارت کے چیس گرینڈ ماسٹر آنند وسناتھان اور دفاعی چیمپئن کارلسن میگنس کے درمیان جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گیم آف 12 ایونٹ میں اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ نارویجئن چیس سٹار نے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی پر برتری قائم رکھی۔ دفاعی چیمپئن کارلس میگنس نے بھارتی کھلاڑی آئندکو شکست دے کر اپنے اعزاز کا شاندار دفاع کیا۔