قانونی ایکشن والے بولرز کو منتخب کیا جائے، ڈیوڈ رچرڈسن

بدھ 26 نومبر 2014 13:18

قانونی ایکشن والے بولرز کو منتخب کیا جائے، ڈیوڈ رچرڈسن

نیودہلی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو ڈرچرڈسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں ان بولرز کو سلیکٹ کریں جن کا ایکشن قانونی حد کے مطابق ہو۔بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ واحد بولر ہیں جنہوں نے بولنگ ایکشن مکمل طور پر قانون کے مطابق درست کرلیاانہوں نے کہنی کا خم 15ڈگری تک لا کے کما ل کردیا ، اب ان کے ایکشن پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہربھجن متنازعہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے 1999 اور2006میں دوبار پابندی کا شکا رہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو زیادہ شفاف بنانے کیلئے غیرقانونی بولنگ ایکشن کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے محمد عامر کو رعائت دینے کے حوالے سے لکھا گیا خط آئی سی سی کو موصول ہو گیا جس پر حکام نے فاسٹ بولر کی جلد واپسی کا امکان مسترد کر دیا. حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد عامر کو کرکٹ میں واپسی کے لیے کئی مراحل سے گذرنا ہو گا