سچترا سینانائیکے کا باضابطہ ٹیسٹ اتوار کو چنئی میں ہوگا

بدھ 26 نومبر 2014 13:20

سچترا سینانائیکے کا باضابطہ ٹیسٹ اتوار کو چنئی میں ہوگا

چنئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء )غیرقانونی بالنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کے شکار سری لنکن آف اسپنر سچترا سینانائیکیکا کلیئر ہونے کیلئے باضابطہ بالنگ ٹیسٹ اتوار کو چنئی کی سری رام چندر یونیورسٹی میں ہوگا۔ کرکٹ سری لنکا کے مطابق آف اسپنر نے اپنا ایکشن مکمل طور پر درست کرلیا ہے اور ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں موصول ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹیسٹ سے قبل سچترا سینا نائیکے نے مقامی کوچز کے علاوہ ہیومن موومنٹ اسپیشلسٹ ڈیرل فوسٹر کی زیر نگرانی اپنے بالنگ ایکشن پر کئی ماہ تک کام کیا ہے۔ ان کے مشکوک ایکشن کی رپورٹ جون میں انگلینڈ کیخلاف کھیلتے ہوئے کی گئی تھی جبکہ وہ جولائی میں کارڈف میں ہونے والے ٹیسٹ کے بعد سے پابندی کا شکار ہیں۔