20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ ملتوی ،انعقاد آئندہ برس ہوگا

بدھ 26 نومبر 2014 13:20

20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ ملتوی ،انعقاد آئندہ برس ہوگا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) پاکستان ووشو فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی جانے والی 20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی۔ چیمپئن شپ منگل سے کوئٹہ میں کھیلی جانی تھی۔ پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر خواجہ فاروق سعید نے بتایا کہ یہ چیمپئن شپ اب آئندہ برس مارچ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی ، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔