سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق لوٹن میں سپن باؤلنگ پرلیکچردیں گے

بدھ 26 نومبر 2014 14:33

سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق لوٹن میں سپن باؤلنگ پرلیکچردیں گے

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق لوٹن میں سپن باؤلنگ پرلیکچردیں گے۔ یہ سیشن بارن فیلڈ ساؤتھ اکیڈمی میں29 نومبر کو ہو گا۔اس سیشن میں ثقلین سپن باؤلنگ کی بنیادی باتوں کے علاوہ بیٹنگ اور فیلڈنگ سے بھی شرکا کو آگاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

ہر سیشن سے ایک کھلاڑی کو موقع بھی دیا جائیگا کہ وہ دوسرا کے خالق کے ساتھ ڈنر بھی کر سکے۔ ثقلین مشتاق کے اس سیشن میں حصہ لینے والے ہر فرد کو پچاس پاؤنڈ فیس دیناہوگی۔