گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

بدھ 26 نومبر 2014 14:34

گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) ملک میں جاری گیس بحران کے باعث ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی۔ الطوارقی اسٹیل ملز نے پلانٹ بند کر نے دھمکی دے دی۔کمپنی ذرائع کیمطابق سالانہ جنرل میٹنگ میں طوارقی اسٹیل ملز کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس پلانٹ پر سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے سر مایہ کاروں نے چونتیس کروڑ ڈالرکا سرمایہ لگایا ہوا ہے۔

لیکن ایک سال سے پلانٹ گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند پڑا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر کمپنی نے سر مایہ نکالنے اور پلانٹ کو بند کرنے پر غورشروع کر دیاہے۔کمپنی ذرائع کا کہنا ہے گیس ملی تو پلانٹ میں نواسی کروڑ کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :