امریکی صدر نے پاکستان کے دورے کے لئے اپنی شرط بتا دی

بدھ 26 نومبر 2014 17:24

امریکی صدر نے پاکستان کے دورے کے لئے اپنی شرط بتا دی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما جنوری میں بھارت کے دورے پر آرہے ہین لیکن پاکستان تشریف لانے کی بجائے انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو صرف ایک فون کال کرنے پر اکتفا کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ پاکستان کے حالات درست ہونے پر یہاں کا دورہ بھی کریں گے۔ ایک وقت تھا کہ جنوبی ایشیاءکے دورے پر آنے والے امریکی صدور ضروری سمجھتے تھے کہ وہ دونوں ممالک کا دورہ کریں مگر اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے نومبر 2010ءمیں بھی صرف بھارت کا دورہ کیا اور پاکستان آنا مناسب نہ سمجھا۔ اطلاعات کے مطابق صدر اوباما کی فون کال میں کشمیر اور دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔ دوسری جانب بھارت میں اس بات پر خوشی سے بغلیں بجائی جارہی ہیں کہ اب امریکی صدور پاکستان کو نظر انداز کرکے صرف بھارت کے دورے پر آنا مناسب سمجھتے ہیں۔ اسے بھارت کے دیرینہ موقف کی فتح قرار دیا جارہا ہے جس کے مطابق بھارت کو خطے میں اہم ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :