راولپنڈی، وارڈن نے تین جیب تراش خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ نیوٹاؤن کے حوالے کر دیا

بدھ 26 نومبر 2014 19:04

راولپنڈی، وارڈن نے تین جیب تراش خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) فیض آباد کے مقام پر وارڈن افسران نے گزشتہ روز تین جیب تراش عورتوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ نیوٹاؤن کے حوالے کر دیا جہا ں ان کے خلاف متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے وارڈن افسران کو فرض شناسی پر شاباش دی تفصیلات کے مطابق وارڈن افسرقلب عباس ، عبد الحفیظ اور بیٹ انچارج افتخار احمد فیض آباد جانب اسلام آباد کے مقام پر اپنی معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں روٹ نمبر 01 کی ویگن نمبری RIS 3111 فیض آباد سٹاپ پر آکر روکی اس دوران دو مسافر خواتین زرمین زوجہ مراد حسین اور عفارت زوجہ محمد آزاد سکنہ مری نے وارڈنز کو آکر بتایا کہ تین جیب تراش عورتیں فراس بی بی زوجہ محمد اسلم ، ثناء زوجہ زبیرا ور صفیہ زوجہ ارشد جن کے نام بعد میں معلوم ہوئے گاڑی میں دورانِ سفر ان سے 25 ہزار روپے جیب سے نکلنے کی کوشش کی ہے اس پر وارڈنز نے فوری طور پر متعلقہ جیب تراش عورتوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو و ہ گاڑی سے اتر کر بھاگنے شروع ہو گی جس پر وارڈنز نے شہریوں کی مدد سے متعلقہ جیب تراش عورتوں کو پکڑ لیا اس کے بعد تینوں جیب تراش عورتوں کو تھانہ نیوٹاؤن کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی احمد یار کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے وارڈن افسران کی بہادری اور فرض شناسی پر شاباش دی اور کہا کہ اچھے اور ایماندار آفیسر پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

متعلقہ عنوان :