ڈاکٹرز کے پینل نے احمد شہزاد فٹ قرار دیدیا،احمد شہزاد نے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی شروع کردی ،

اوپننگ بلے باز نیو زی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کھیلنے کے لیے دستیاب ہونگے

بدھ 26 نومبر 2014 19:10

ڈاکٹرز کے پینل نے احمد شہزاد فٹ قرار دیدیا،احمد شہزاد نے ہلکی پھلکی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹرز کے پینل نے گیند لگنے سے زخمی ہونیوالے پاکستانی اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ قرار دیدیا،احمد شہزاد نے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی شروع کردی ۔احمد شہزاد نیو زی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل سلیم کا کہنا ہے کہ احمدشہزاد نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے،وہ نیوزی لینڈکیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریزکیلئے دستیاب ہیں۔

احمد شہزاد نے صحتیابی کے بعد کہا ہے کہ ہلکی پھلکی ٹریننگ اوربیٹنگ کا آغاز کردیا ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بننا ہدف تھا۔ احمد شہزاد نے آسٹریلوی بلے باز فل ہیوز کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :