اتفاق فاﺅنڈری نے تمام واجبات ادا کر دیے ، کیسز ختم کیے جائیں : نیشنل بنک کا نیب کو خط

بدھ 26 نومبر 2014 19:38

اتفاق فاﺅنڈری نے تمام واجبات ادا کر دیے ، کیسز ختم کیے جائیں : نیشنل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے قومی احتساب بیورو کو خط میں کہا گیا ہے کہ اتفاق فاﺅنڈری نے اپنے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں اور اس بناءپر شریف برادران کے تمام کیسز ختم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خاندانی کاروبار اتفاق فاﺅنڈری کے بارے میں 2001 میں نادہندہ ہونے کا ریفرنس قومی احتساب بیورو میں میں دائر کیا گیا تھا ۔

لیکن اب نیشنل بنک کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں نیب سے سفارش کی گئی ہے کہ اتفاق فاﺅنڈری نے اپنے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں اس لیے شریف برادران کے خلاف تمام کیسز ختم کیے جائیں۔انہوں نے خط میں واضح کیا ہے کہ ہائی کورت سے رجوع کرنے والے تمام بنکوں کا قرضہ ادا کیا جا چکا ہے اور بنک ریکارڈ میں اب اتفاق گروپ نادہندہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :