Live Updates

الیکشن ٹریبونل سے پہلے عمران خان اپنا فیصلہ نہ سنائیں ،سینیٹر پرویزرشید

بدھ 26 نومبر 2014 20:37

الیکشن ٹریبونل سے پہلے عمران خان اپنا فیصلہ نہ سنائیں ،سینیٹر پرویزرشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آنے سے پہلے عمران خان اپنا فیصلہ نہ سنائیں وہ عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان گالی کی سیاست کے بانی ہیں، وہ اپنے گریبان میں جھانک کر تھوڑی مذمت اپنی زبان کی بھی کر لیں۔

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان خود کنٹینرپرکھڑے ہوکردن رات جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، کسی کے سچ بولنے سے انہیں کیوں تکلیف ہورہی ہے، اسدعمر عمران خان کے ساتھ ہوں تو وہ سچے، اسد عمر کا بھائی حکومت کے ساتھ ہے تو اس پراعتراض ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ شریف خاندان کے تمام ٹیکس ریکارڈ جلد میڈیا پرپیش کردیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :