مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کے جوانوں پر مشتمل پہلی اینٹی رائٹ فورس تشکیل پا گئی

بدھ 26 نومبر 2014 20:42

مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کے جوانوں پر مشتمل پہلی اینٹی رائٹ فورس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کے جوانوں پر مشتمل پہلی اینٹی رائٹ فورس تشکیل پا گئی ،فورس میں پہلے مرحلے میں 200جوانوں کو شامل کیا گیا ہے جنہیں مظاہرین سے نمٹنے کیلئے تربیت اور جدید سازوسامان سے لیس کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اینٹی رائٹ فورس میں شامل جوانوں نے تربیت حاصل کرنے کے بعد اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔تربیت کا محور غیرقانونی اجتماع کو کنٹرول کرنا تھا جبکہ طبی امداد کیسے دی جاتی ہے یہ تربیت بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :