Live Updates

عمران خان نے پی پی 147میں انتخابی دھاندلی کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست کردی،

الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک عمران خان کی درخواست کی سماعت 29نومبر کو کریں گے

بدھ 26 نومبر 2014 20:43

عمران خان نے پی پی 147میں انتخابی دھاندلی کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہو کر پی پی 147میں انتخابی دھاندلی کے کیس کا فیصلہ این اے 122سے مشروط نہ کرنے اور جلد سنانے کی درخواست دائرکر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک عمران خان کی درخواست کی سماعت 29نومبر کو کریں گے جس میں اس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹربیونل کے جج کاظم ملک جو بھی فیصلہ کریں گئے قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دھاندلی سے اقتدار میں آئی اس لیے چار حلقے نہیں کھولے جبکہ سردار ایاز صادق حکم امتناعی کے پیچھے چھپے رہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :