میونسپل انتظامیہ کی نااہلی ، سول اسپتال روڈ ، تالپور کالونی ودیگر علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے

بدھ 26 نومبر 2014 21:56

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) میونسپل انتظامیہ کی نااہلی ، سول اسپتال روڈ ، تالپور کالونی ودیگر علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے ، ڈرینج کا گندہ پانی گھروں میں داخل ، علاقہ مکینوں کا میونسپل انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کی نااہلی کے باعث ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقے ، سول اسپتال روڈ ، تالپور کالونی ودیگر علاقے ڈرینج کے گندے پانی میں ڈوب گئے ، ڈرینج کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ، علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ، میونسپل انتظامیہ کی نااہلی سبب مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، علاقہ مکینوں نے سیاسی سماجی رہنماء پیر احمد سعید جان سرہندی ، سلیم سموں ، رانا روشن ضمیر ودیگر کی قیادت میں سول اسپتال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی ، مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کو ماہانہ لاکھوں روپوں کی گرانٹ ملتی ہے ، لیکن وہ سب منتخب نمائندوں اور کرپٹ آفسران کی کرپشن کی نظر ہوجاتی ہے ، ٹنڈومحمدخان شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، لیکن ٹنڈومحمدخان شہر کے ڈرینج اسکیم کی بہتری کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے جاتے ، میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان میں انتخابات کے دوران سیاسی کارکنوں کو سینکڑوں کی تعداد میں بھرتی کیا گیا جوکہ گھروں میں بیٹھ کر صرف اور صرف تنخواہیں وصول کررہے ہیں ، تین روز گذر جانے کے باوجود میونسپل انتظامیہ بلاک ہونے والے ڈرینج سسٹم کی بحالی میں ناکام رہی ہے ، لاکھوں روپوں کی مالیت سے بنائے جانے والا گرین بیلٹ بھی کھدائی کے نام پر تباہ کیا گیا ، لیکن تاحال ڈرینج لائن کو بحال نہ کیا جا سکا ، جس کے باعث آدھا شہر پانی میں ڈوب چکا ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور ڈرینج اسکیم کی بہتری کیساتھ ساتھ رہائشی علاقوں سے گندہ پانی نکالے جانے کے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :