وزیراعظم نااہلی کیس کی سما عت کے لئے سپریم کو رٹ کا لا رجر بنچ تشکیل،سات رکنی لارجر بنچ کی کی سربراہی چیف جسٹس ناصرالملک کریں گے دیگر ممبران میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس ثاقب نثار‘ جسٹس آصف سعید کھوسہ و دیگر شامل، کیس کی سماعت آ ئندہ ہفتے ہو نے کا امکا ن
بدھ 26 نومبر 2014 23:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے حوالے سے جسٹس جواد ایس خواجہ کی استدعاء پر سات رکنی لارجر بنچ قائم کردیا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوئٹہ میں مقدمے کی سماعت کے دوران فیصلہ دیا تھا جس میں انہوں نے چیف جسٹس ناصرالملک سے استدعاء کی تھی کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر اس پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے اس پر چیف جسٹس ناصرالملک نے سات رکنی لارجر بنچ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
بنچ کی سربراہی چیف جسٹس ناصرالملک کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس ثاقب نثار‘ جسٹس آصف سعید کھوسہ و دیگر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ بنچ اگلے ہفتے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے حوالے سے تحریک انصاف سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے فریقین کو اطلاعاتی نوٹس بھی ارسال کردئیے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فوج کو معاونت کیلئے طلب کرنے اور بعدازاں پارلیمنٹ میں مبینہ طور پر غلط بیانی کرنے کے معاملے کیخلاف تحریک انصاف اور دیگر لوگوں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔ شروع سے ہی عدالت کا خیال تھا کہ اس اہم معاملے کی سماعت کیلئے وہی بنچ صحیح ہے جو پہلے ہی آئین کے آرٹیکل 62,63 بارے سماعت کررہا ہے تاہم جسٹس جواد ایس خواجہ نے جب کوئٹہ رجسٹری برانچ میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کی تو انہوں نے اس دوران فیصلہ جاری کیا اور چیف جسٹس ناصرالملک سے استدعاء کی کہ اگر سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم کی نااہلی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں اور کوئی دوسرا فورم بھی اس کی سماعت نہیں کرسکتا تو درخواست گزاروں کو ریلیف کے حصول کیلئے کہاں جانا ہوگا اسلئے اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہوگا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی استدعاء پر بدھ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم نااہلی کیس میں سات رکنی لارجر بنچ قائم کرنے کا حکم دیا ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ اس کیس کی اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پانچ سینئر ججز کو بھی بنچ میں شامل کیا ہے۔ امکان ہے کہ اس کیس کی سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔ بعض ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس کیس کی سماعت دس روز کے بعد ہوگی۔۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.