پچیس سالہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز ہسپتال میں چل بسے

جمعرات 27 نومبر 2014 10:50

پچیس سالہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز ہسپتال میں چل بسے

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر 2014ء) 25 سالہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز ہسپتال میں چل بسے، فلپ سر میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ فلپ ہیوز سڈنی کے ہسپتال میں دو روز سے زیر علاج تھے۔ فلپ ہیوز نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں 26 ٹیسٹ میں ایک ہزار پانچ سو پینتس رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے 25 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی۔ آسٹریلوی بلے باز شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں بائونسر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ سڈنی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ بلے باز کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، بائونسر لگنے سے ان کے سر پر فریکچر تھا جبکہ مین آرٹری بھی بری طرح متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنے طور پر سانس بھی نہیں لے پا رہے تھے۔