دل والے دلھنیا لے جائیں گے کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

12دسمبر کو اپنی ریلیز کا ایک ہزارواں ہفتہ پورا ہو جائیگا

جمعرات 27 نومبر 2014 12:18

دل والے دلھنیا لے جائیں گے کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی سپر ہٹ فلم ’دل والے دلھنیا لے جائیں گے رواں سال 12 دسمبر کو اپنی ریلیز کا ایک ہزارواں ہفتہ پورا کر رہی ہے۔ اس موقعے کو یادگار بناتے ہوئے فلم کی یادیں تازہ کرنے کے لیے یش راج فلمز نے نیا ٹریلر جاری کردیا۔دو منٹ کے اس ٹریلر میں فلم کے کچھ یادگار مناظر شامل کیے گئے ہیں۔

1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے 19 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے تاہم 12 دسمبر کو فلم کے جب ایک ہزار ہفتے ہو جائیں گے تو اسے تھیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔گزشتہ کئی برسوں سے اس فلم کا ایک شو صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دکھایا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مراٹھا مندر کے مینیجنگ ڈائریکٹر منوج دیسائی کا کہنا تھا کہ فلم کافی عرصے سے اچھا بزنس کر رہی تھی لیکن گزشتہ کچھ وقت سے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی کمی آئی ہے۔

منوج دیسائی کے مطابق اب یہ فلم باقاعدہ طور پر ٹی وی پر بھی دکھائی جاتی ہے اس کی وجہ سے بھی اب ناظرین تھیٹر کا رخ کم کرتے ہیں۔ فلم کی کامیابی کے بعد کاجول اور شاہ رخ خان کی ایک جوڑی بن گئی جس کے بعد ان دونوں اداکاروں نے کئی اور فلموں بھی بہترین اداکاری کی۔