پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے، جلد انٹرنیشنل میچز کی واپسی ہوگی، اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کنڈیشنز میں پرفارم کرسکتے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ میں فٹنس کلچر کو متعارف کرنا ایک اچھا اقدام ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا انٹرویو

جمعرات 27 نومبر 2014 12:39

پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے، جلد انٹرنیشنل میچز کی واپسی ہوگی، ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کیکپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ پاکستان کا کرکٹ مستقبل انتہائی روشن ہے، وہ نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ٹیلنٹ سے کافی متاثر ہیں۔مصباح الحق نے اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کنڈیشنز میں پرفارم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس ٹیم میں اسد شفیق، اظہر علی، سرفراز احمد، احمد شہزاد اور یاسر شاہ کی صورت میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جو اگلے 9، 10 برس تک ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے ملک میں ہوم کراوٴڈ کے سامنے پرفارم کرنا چاہتا مگر ہم ایسی صورتحال سے دوچار ہیں جو خود ہمارے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے، ہم نے یو اے ای میں گذشتہ کچھ عرصے میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی اور یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں لیکن اپنے ملک میں کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے، مجھے پوری امید ہے کہ جلد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے مصباح نے کہا کہ پی سی بی اسے بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں فٹنس کلچر کو متعارف کرنا ایک اچھا اقدام ہے، یہ سسٹم فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی رائج ہورہا ہے، اس سے کھیل کا معیار مزید بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :