شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کیلئے محبت کا ہونا ضروری ہے، ریما

جمعرات 27 نومبر 2014 14:08

شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کیلئے محبت کا ہونا ضروری ہے، ریما

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)پاکستانی فلم اسٹار ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کیلئے پیار اور محبت کا ہونا ضروری ہے، میں زندگی کا ہر فیصلہ اپنے شوہر کی مشاورت سے کرتی ہوں اسی وجہ سے ہم خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم اسٹار ریما خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیار محبت کی ہونے والی شادیاں انتہائی کم کامیاب ہوتی ہیں لیکن میرا یقین ہے کہ اگر پیار اور محبت برقرار رہے تو ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اور میرے شوہر تمام فیصلے مشاورت سے کرتے ہیں اور ہمارے پیار محبت میں کمی نہیں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے