ساوٴتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی ”دختر“ کی دھوم‘ دو ایوارڈز جیت لئے

جمعرات 27 نومبر 2014 14:09

ساوٴتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی ”دختر“ کی دھوم‘ دو ایوارڈز ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں شہرت کے بعد عافیہ نتھانیل کی تھرلر ”دختر“ نے گیارہویں ساوٴتھ ایشیاء فلم فیسٹیول میں بیسٹ ڈائریکٹر اور آڈینس ایوارڈز جیت لیے۔نیو یارک میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار فلم کی ہدایت کار نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیاپاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 87 ویں آسکر ایوارڈز میں نامزدگی پر غور کے لئے فلم 'دختر' کو منتخب کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال پاکستانی کمیٹی نے پچھلے پچاس سالوں میں پہلی پاکستانی فلم 'زندہ بھاگ ' کو آسکر کی کیٹیگری 'غیر ملکی زبان میں ایوارڈ' میں غور کے لئے بھجوایا تھا۔اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس آٹھ جنوری 2015 تک تمام کیٹیگریز کے لئے حتمی نامزدگیاں طے کر لے گی۔جس کے بعد آسکر نامزدگیوں کی مکمل اور حتمی فہرست 15 جنوری 2015 کو جاری ہو جائے گی، یاد رہے کہ آسکر تقریب بائیس فروری 2015 کو ہوگی۔'دْختر' کی نمائش کئی بین الاقوامی فلمی میلوں میں کی جا چکی ہے، ان میں سنے ریچ، ورلڈ ویویو، ہیوبرٹ بالز فنڈ، نیشنل جیوگرافک آل روڈ سیڈ گرانٹ، ایڈریانے شیلی، NYSCA اور وومین اِن فلم نیٹ فلکس ایوارڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :