ڈنمارک میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے پتھر کے دور کی ایک کلھاڑی دریافت کردی

جمعرات 27 نومبر 2014 14:48

ڈنمارک میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے پتھر کے دور کی ایک کلھاڑی دریافت ..

ناروے (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ڈنمارک میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے پتھر کے دور کی ایک کلھاڑی دریافت کردی ساڑھے پانچ ہزار سال قدیم اس کلھاڑی کا دستہ لکڑی کا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کو ڈنمارک کے جزیرے لولینڈ کے علاقے روڈبائی ہیون میں یہ غیر معمولی کامیابی اس وقت ملی جب وہ اربوں ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی یورو سرنگ کے منصوبے سے پہلے علاقے کا سروے کر رہے تھے۔

ماہرین کے مطابق بظاہر یہ کلھاڑی کسی رسم کے دوران اس زمانے میں یہاں موجود سمندر کی تہہ میں دھنس گئی تھی۔چکنی مٹی کے اندر آکسیجن نہیں تھی جس کی وجہ سے کلھاڑی کا دستہ اتنے عرصے تک محفوظ رہا۔لولینڈ جزیرے کو ایک سرنگ کے ذریعے جرمنی کے جزیرے فہمارن سے جوڑا جانا ہے۔ڈنمارک کے لولینڈ فالسٹر عجائب گھر میں آثارِ قدیمہ کے ایک ماہر سورن انکر سورنسن نے لکڑی کے دستے سمیت کلھاڑی کی محفوظ حالت میں دریافت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین کو اس علاقے میں کھدائی کے دوران دیگر چیزیں بھی ملی ہیں جس میں ذخیرہ شدہ نامیاتی مواد، لکڑی کی چھڑیاں، چپو، غلیل اور کلھاڑیوں کے پھل یا ان کے سرے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈنمارک میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے پتھر کے دور کی ایک کلھاڑی دریافت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :