آنجہانی فل ہیوزنے اپنا بین الاقوامی میچ گزشتہ ماہ ابوظہبی میں پاکستان کیخلاف کھیلا تھا

جمعرات 27 نومبر 2014 15:58

آنجہانی فل ہیوزنے اپنا بین الاقوامی میچ گزشتہ ماہ ابوظہبی میں پاکستان ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آنجہانی فل ہیوزنے اپنا آخری ون ڈے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں پاکستان کیخلاف کھیلا تھا۔ابوظہبی ون ڈے میں وہ 5رنز بناکر سہیل تنویر کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

25سالہ فلپ ہیوز نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس ڈیبیو اٹھارہ سال کی عمر میں نومبر 2007 میں نیو ساوٴتھ ویلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کیا تھا، جس کے بعد وہ جنوبی آسٹریلیا آگئے تھے۔لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے اپنا پہلا ٹیسٹ ڈیبیو فروری 2009 میں 20 سال کی عمر میں کیا۔ہیوز نے 26 ٹیسٹ میں 1,535 رنز بنائے، جن میں 3 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :