دھرنوں سے تاحال کوئی اقتصادی نقصان نہیں ہوا،معاشی ماہرین

جمعرات 27 نومبر 2014 16:04

دھرنوں سے تاحال کوئی اقتصادی نقصان نہیں ہوا،معاشی ماہرین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) حکومت دھرنوں کے باوجود اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا دعویٰ کرتی ہے، تاہم اقتصادی ماہرین معاملہ برعکس بتاتے ہیں، حکومت ڈیڑھ سال میں چودہ اقتصادی اہداف میں سے صرف ایک حاصل کرپائی ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار محصولات اور بیرون ملک سے ترسیلات میں اضافے، مہنگائی میں کمی اور معاشی بہتری کے دعویدار اقتصادی ماہرین سب اچھا کی رپورٹ کو درست ماننے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق حکومت 14 اقتصادی اہداف میں سے صرف بجٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی۔۔ 4 شعبوں میں نسبتا بہتری ، 5 میں صورت حال پہلے سے بھی خراب ہو گئی۔اقتصادی ماہرین خدشہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایسا نہ ہو ، اعدادوشمار کے گورکھ دھندے میں معیشت تباہ ہو جائے اور حکمران سب اچھا کی گردان کرتے رہیں۔ ماہرین کے مطابق دھرنوں کا تاحال ، کوئی اقتصادی نقصان نہیں ہوا، تاہم غیریقینی سیاسی صورتحال نے طول پکڑا ، تو بیرونی سرمایہ کاری رک جائے گی اور مہنگائی بھی طوفانی صورت اختیار کرجائیگی۔

متعلقہ عنوان :