نریندر مودی کی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات، سوالات پر مسکرا کر چلے گئے

جمعرات 27 نومبر 2014 17:35

نریندر مودی کی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات، سوالات پر مسکرا کر چلے گئے

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر 2014ء)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کھٹمنڈو میں پاکستانی صحافیوں سے بھی ملاقات کی تاہم اس دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں مسکرانے پر ہی اکتفا کیا۔ تفصیلات کے مطابق سارک سربراہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں نواز شریف اور نریندر مودی نے پرجوش مصافحہ کیا اور خوشگوار موڈ میں جملوں کے تبادلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی بات نے دونوں کو قہقہے لگانے پر بھی مجبور کیا۔ بعد ازاں نریندر مودی نے پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی اور ہاتھ ملاتے رہے تاہم اس موقع پر ایک صحافی نے نریندر مودی سے سوال کیا کہ ان کی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کیسی رہی اور وہ پاکستان کب آ رہے ہیں؟ اس پر نریندر مودی نے کوئی جواب نہ دیا البتہ خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ وہاں سے چلے گئے۔