گنجاہونے پرمصری خاتون نے شوہرسے خلع لے لی

جمعرات 27 نومبر 2014 18:16

گنجاہونے پرمصری خاتون نے شوہرسے خلع لے لی

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)مصری خاتون نے گنجاپن کاشکار شوہر سے خلع لے لی ،تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں ایک خاتون نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے محض اس لیے خلع حاصل کر لی اس کا شوہر گنجا ہے اور اس کے جسم سے بو آتی ہے،قاہرہ کی ایک فیملی کورٹ نے جیلان نامی خاتون کی اپنے شوہر آسر م سے خلع کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے دونوں میں علیحدگی کرا دی،خلع حاصل کرنے والی خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر کے گنجا ہونے کی وجہ سے اسے اپنے سہیلیوں میں شرمندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا عدالت اپنے خصوصی اختیارات کے ذریعے اسے خلع دلوائے۔

(جاری ہے)

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گنجے شوہر سے کئی بار سر میں مصنوعی طریقے سے بال لگوانے کا بھی مطالبہ کیا مگر اس نے میری بات سنی ان سنی کر دی۔اس کے بعد میں نے یہ محسوس کیا کہ میں ایسے شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی جو میرے لیے میری سہیلیوں میں مسلسل شرمندی کا موجب بنا رہے۔ میں نے اس سے طلاق مانگی تو اس انکار کر دیا جس کے بعد مجھے عدالت کے ذریعے خلع لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔