کراچی میں گھر سے بازیاب مدرسے کے بچیوں کو قانونی کاروائی کے بعد بحفاظت بذریعہ ہوائی جہاز پشاور اور بعد ازاں باجوڑایجنسی میں ان کے گھروں کو پہنچائیں گے،باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 27 نومبر 2014 18:34

کراچی میں گھر سے بازیاب مدرسے کے بچیوں کو قانونی کاروائی کے بعد بحفاظت ..

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گھر سے بازیاب ہونیوالے مدرسے کے بچیوں کو قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد بحفاظت بذریعہ ہوائی جہاز پشاور اور بعد ازاں باجوڑایجنسی میں ان کے گھروں کو پہنچائیں گے۔وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فیاض شیرپاؤ کو کراچی بھیج دیاگیاہے ۔ جہاں پر انہوں نے ایس ایس پی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے نمائندگی کی ۔پولیٹیکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ بچیوں کو قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد بحفاظت ان کے گھروں کو پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہیں ۔

(جاری ہے)

اور بچیوں کو ان کے والدین کے حوالے کرکے پہلی دستیاب فلائٹ سے پشاور منتقل کی جائیگی اور بعد ازاں پولیٹیکل انتظامیہ کے خصوصی انتظامات کے تحت ان کی گھروں کو پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے دو مشتبہ افراد کو شک کے بنیاد پر گرفتار کی ہیں جس سے مکمل تفتیش جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ بچیوں کو بحفاظت گھروں کو پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :