نیب بدعنوانی اور بدعنوانی کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے اور لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے اور متاثرین کو واپس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ‘ افسران اور اہلکاراس عظیم مقصد کے لئے اپنی کوشیش جاری رکھیں،

قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زما ن چوہدری کابیان

جمعرات 27 نومبر 2014 18:35

نیب بدعنوانی اور بدعنوانی کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے اور ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زما ن چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی اور بدعنوانی کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے اور لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے اور متاثرین کو واپس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون پر بلاامتیاز عمل کیا جائے گا اور کسی مجرم کو معافی نہیں ملے گی انہوں نے نیب کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اس عظیم مقصد کے لئے اپنی کوشیش جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا نیب نے پلی با ر گین ،رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے اور ستمبر اکتوبر کے لئے بینک سٹیلمنٹ کے زریعے مختلف ملزمان سے لوٹی گئی 37کروڑ 70لاکھ روپے کی رقم تقسیم کرنے کی منظوری دی ۔مجموعی رقم میں سے 12کروڑ 97لاکھ 73ہزار روپے وفاقی اور صوبائی حکومتوں 17لاکھ روپے بینکوں ،9کروڑ 78لاکھ روپے دیگر محکموں، چار کروڑ 94لاکھ روپے بجلی کمپنیوں اور 86لاکھ 50ہزار روپے مختلف سیکنڈلز کے متاثرین کو دیئے جائیں گے ۔قبل ازیں جولائی اور اگست کے مہینے میں 14کروڑ 14لاکھ 15ہزار روپے سے زائد وصول کی گئی رقم تقسیم کی گئی ۔ یہ نیب کی جانب سے قوم کی لوٹی گئی رقم وصول کر کے متاثرین کو واپس کرنے کے لئے موثر اور مسلسل کوششوں کا عکاس ہے ۔

متعلقہ عنوان :