پاک بھارت وزراءاعظم کا ہاتھ ملانا ’مذاکرات‘ کی طرف جا سکتا ہے: بھارتی وزارت خارجہ

جمعرات 27 نومبر 2014 19:00

پاک بھارت وزراءاعظم کا ہاتھ ملانا ’مذاکرات‘ کی طرف جا سکتا ہے: بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2014ء) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ آج سارک سربراہی کانفرنس میں پاک بھارت وزراءاعظم کے درمیان ہونے والا مصافحہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان بامعنی مذاکرات کی طرف لے جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنوبی ایشیاکو ترقی کی منازل طے کرتے دیکھنا چاہتا ہے اور ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :