لاہور میں کیمرے کی مدد سے ٹریفک چالان متعارف کروانے کا فیصلہ ،ٹریفک پولیس پرعوام کے اعتماد میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں؛تربیتی کورس منعقد کراوئیں،

شہر کے تمام 196 ٹریفک اشارے چوبیس گھنٹے چلائے جائیں‘رانا مقبول احمدکا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

جمعرات 27 نومبر 2014 20:23

لاہور میں کیمرے کی مدد سے ٹریفک چالان متعارف کروانے کا فیصلہ ،ٹریفک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور سابق آئی جی رانا مقبول احمد نے کہا ہے کہ لاہور کی شاہراہوں پر اس کی گنجائش سے زیادہ ٹریفک ہے اور 2050تک 150 ملین گاڑیاں لاہور کی شاہراہوں پر دوڑتی دکھائی دیں گی، ٹریفک قوانین سے آگاہی اور عوام کی تربیت کی اشدضرورت ہے اور ٹریفک پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کیمرے کے زریعے چالان کیے جانے کے پائلٹ منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار رانا مقبول احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کابینہ کمیٹی برائے ٹریفک ریفامرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا، سینئر ممبر ایس ایم یوسلمان صوفی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سیکرٹری قانون، چیرمین PITB، سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او لاہور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میں رانا مقبول احمد کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے ہیلمٹ، میگا فون اورلاوٴڈسپیکر کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں تحفت ہیلمٹ دیے جائیں اور ٹریفک پولیس اور عوام کے مابین تعلق اور اعتماد کے اضافے کیلے اقداما ت کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ٹریفک ریفامرز جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا نے اجلاس کو بتایا کہ ٹریفک وارڈنز کی پروموشن کی سمری بھجوائی جا چکی ہے اور جلد ہی انہیں ترقی دے دی جائے گی۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں وارڈنز کو کیمرے چلانے اور بہترین نتائج لینے کی تربیت دی جائے گی۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں شاہراہوں پر آج سے ہی تبدیلی نمایاں ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں میں 1000ہیلمٹ تقسیم کیے جاچکے ہیں اور یہ پروگرام جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :