مہران شگر ملز محنت کش یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حل کے لیے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا

جمعرات 27 نومبر 2014 20:26

ٹنڈوالہ یار( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)مہران شگر ملز محنت کش یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حل کے لیے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا ، یونین رہنماؤں کے سیکریٹری سندھ ورکر ز ویلفیئر بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی گئی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود مہران شگر ملز محنت کش یونین کی جانب سے بینرز اور پلے کارڈ بھی آویزا ں کئے گئے تھے اس موقع پر مہران شگر ملز محنت کش یونین کے صدر اللہ بخش کالرو، جنرل سیکریٹری محمد اکرم خانزادہ ، سول سوسائٹی کے رہنما محمد ھاشم کالرو، محمد حاکم، الطاف حسین،سماجی تنظیم سیکو کے فاؤنڈر میر اللہ بچایو کالرو ، محمد اکبر، فیض محمد و دیگر نے کہا کہ سیکریٹری سندھ ورکر ز ویلفیئر بورڈ مسلسل ہمارے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے ہمارے جائز حقوق ہمیں دینے سے گریز کر رہا ہے جس میں مزدروں کی بچیوں کے جیز فنڈ ، اسکالر شپ فنڈ اور بیواہوں کے دیتھ گرانڈ چیک شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی شگر ملز میں کام کرنے والے مزدوروں کو ان کے تمام جائز فنڈز رلیز کر دیے گئے ہیں لیکن سندھ کے مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے یونین رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان ، مشیر محنت ، سیکریٹری سندھ ورکر ز ویلفیئر بورڈ سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمیں ہمارے جائز حقوق دیے جائیں و دیگر احتجاجی تحریک جاری رکھتے ہوئے پوری سندھ کے محنت کش مزدور بلاول ہاؤس کراچی میں احتجاجن دھرنا دیں گے۔