وفاقی وزیر خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 608 جاری کر کے تاجر برادری کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے،سکھر اسمال ٹریڈرز سمیت ملک بھر کی تاجر برادری ایس آر او 608 کو مسترد کرچکی ہے، اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ایس آر او 608 کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے تاجر تنظیموں پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سکھر کی تاجر برادری کے نمائندگی کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کو شامل کیا گیا ،
سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی گفتگو
جمعرات 27 نومبر 2014 23:26
سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے وفاقی وزیر خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 608 جاری کر کے تاجر برادری کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ سکھر اسمال ٹریڈرز سمیت ملک بھر کی تاجر برادری ایس آر او 608 کو مسترد کرچکی ہے اور اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ایس آر او 608 کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے تاجر تنظیموں پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سکھر کی تاجر برادری کے نمائندگی کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کو شامل کیا گیا ہے۔
تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں حاجی محمد جاوید میمن نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداروں غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، پرویز چنہ، برکت علی سولنگی، شریف ڈاڈا، محمد محسن، رئیس قریشی، ذاکر بندھانی، احسان بندھانی، بابو فاروقی، بابا جھنڈے شاہ و دیگر تاجرو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ایس آر 608 کے خاتمے کیلئے تشکیل کردہ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کر کے ایس آر او 608 کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.