وزیرِاعظم نواز شریف کی سارک سربراہ کانفرنس میں انوکھی فرمائشیں

جمعہ 28 نومبر 2014 12:26

وزیرِاعظم نواز شریف کی سارک سربراہ کانفرنس میں انوکھی فرمائشیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیرِاعظم نواز شریف کی سارک سربراہ کانفرنس میں انوکھی فرمائشیں کرڈالی۔ وزیرِاعظم نوازشریف کا دورۂ کھٹمنڈو فرمائشوں سے بھرپور رہا، پہلے پہل تو پی ایم صاحب نے اپنے طیارے میں جانے کے بجائے پی آئی اے کے وی آئی پی بوئنگ 777 کی فرمائش کی، پھر جب کھٹمنڈو پہنچے تو وہاں بھی پاکستان سے لائی گئی اپنی بلٹ پروف کار میں جانے کی ٹھانی اور جب کار ملی تب ہی سفر کیا۔

(جاری ہے)

جب وطن واپسی ہوئی تو عین روانگی کے وقت جوس اور ڈرائی فروٹ کھانے کا موڈ ہوا، اس انوکھی فرمائش پر پی آئی اے حکام کی دوڑیں لگ گئیں، بڑی مشکل سے وزیرِاعظم کی فرمائش پوری کرنے کے لئے پی آئی اے حکام دیگر ایئر لائنز کی منتیں کرتے رہے۔ بڑی مشکل سے بیس لیٹر پائن ایپل جوس اور ڈرائی فروٹس ملے تو جہاز روانہ ہوا، شکر ہے ہمارے وزیراعظم کا نیپال کا دورہ مختصر رہا، ورنہ فرمائشی پروگرام طویل ہوتے تو انتظامیہ کی دوڑیں ہی لگتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :