پروگرام کھرا سچ کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت
جمعہ 28 نومبر 2014 14:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء)ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال اور سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو حاضری سے مستثنی قرار دے دیا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس کاظم رضا شمسی، جسٹس سید افتخار حسین شاہ، جسٹس شہزادہ مظہر اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال اور سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان پیش ہوئے۔
اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال نے بیان دیا کہ وہ اور اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور کبھی بھی کسی ادارے کی توہین کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتے۔(جاری ہے)
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں سب کی ہیں انہی سے عوام کو انصاف ملتا ہے اگر کوئی اپنی غلطی پر معافی مانگے تو اس کی عزت اور وقار میں مزید اضافہ ہوتا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ پروگرام کھرا سچ میں جن معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا گیا وہ اچھا عمل ہے۔
عوامی مسائل کو اجاگر کرنا چاہئے۔ سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بیان دیا کہ وہ معاشرتی مسائل کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال نے عدالت سے استدعا کی ایسا فیصلہ دیا جائے، جس سے تمام اداروں کے لیے رہنماء اصول مرتب ہوں ۔ عدالت نے پروگرام کھرا سچ کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال اور مبشر لقمان کو آئندہ حاضری سے مستثنی قرار دے دیا جبکہ کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.