سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا، عمران ہاشمی

جمعہ 28 نومبر 2014 16:22

سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا، عمران ہاشمی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران ہاشمی نے فلم ”انگلی“ کے آئٹم سانگ میں سنی لیون کےس اتھ کام سے انکار کیا تھا لیکن عمران کا کہنا ہے کہ یہ محض افواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلمساز نے آئٹم سانگ کیلئے سنی سے رابطہ کیا تھا لیکن ہماری تاریخیں آپس میں میل نہیں کھا رہی تھیں جس کی وجہ سے معاملہ طے نہ ہوسکا۔ان کا کہنا تھاکہ اگر مستقبل میں ان کو اچھے سکرپٹ والی فلم میں سنی لیون کے ساتھ کام کا موقع ملا تو وہ ضرور کرنا چاہیں گے۔