عمران خان کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں کسی کو ٹیکس ادائیگی پر ا عتراض ہے تو عدالت سے رجوع کرے ،ڈاکٹر شیریں مزاری،
کسی کے گھر کی تصاویر لینا بیہودہ حرکت ہے، وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس ہوائی فائرنگ ہے ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات کاپرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل
جمعہ 28 نومبر 2014 19:06
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں کسی کو ٹیکس ادائیگی پر ا عتراض ہے تو عدالت سے رجوع کرے کسی کے گھر کی تصاویر لینا بہودہ حرکت ہے ، وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس ہوائی فائرنگ ہے ۔
(جاری ہے)
پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کے تمام اثاثے ان کے نام پر ہیں انہوں نے اپنے اثاثوں کو کہیں نہیں چھپایا انہوں نے تمام جائیداد کے ٹیکس ادا کئے ہیں اگر ان کے اثاثوں سے متعلق کسی کو اعتراض ہے یا انہوں نے چوری کی ہے تو عدالت سے رجوع کرے یا ایف بی آر نوٹس لے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے پرویز رشید خدا کیلئے سچ بولنے کی عادت ڈالیں ان کی پریس کانفرنس ہوائی فائرنگ ہے قوم جانتی ہے کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے ۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر گھوم کر گھروں کی تصاویر لیتے ہیں جو کہ بے ہودہ حرکت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.